پاکستانی فرنیچرعالمی منڈیو ں میںجگہ بناسکتا :کاشف اشفاق

پاکستانی فرنیچرعالمی منڈیو ں میںجگہ بناسکتا :کاشف اشفاق

برآمدات میں اضافے کیلئے نئی بین الاقوامی منڈی کی تلاش کی اشد ضرورت

لاہور(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان فرنیچر کونسل میاں کاشف اشفاق نے کہا پاکستان کی فرنیچر کی صنعت اپنی جدت اور ڈیزائنز کی بدولت عالمی منڈیوں میں جگہ بنانے کی بڑی صلاحیت رکھتی ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے فرنیچر مینوفیکچررز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے فرنیچر کے شعبے کو بری طرح نظرانداز کیا گیا ہے۔ جدید خطوط پر لکڑی کے کاریگروں کی تربیت کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری برآمدات میں اضافے کے لئے نئی بین الاقوامی منڈی کی تلاش پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ پاکستانی فرنیچر مصنوعات میں اس کی بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرنیچر کی برآمدات بہت کم ہیں لیکن اس کی ابتدا ہوچکی ہے اور جارحانہ مارکیٹنگ حکمت عملی کے ساتھ مختصر مدت میں ان برآمدات کو دوگنا کیا جا سکتا ہے۔اگر حکومت فرنیچر کمپنیوں کو مدد فراہم کرے تو اس کی برآمدات کا حجم اگلے پانچ سال میں 5 بلین ڈالر تک لے جایا جا سکتا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں