’’بارش نے واسا ،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاپول کھول دیا‘‘
حکومت نے عوامی خدمت کے اداروں کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا سارا شہر تالاب کا منظرپیش کررہا ہے ،محبوب الزماں بٹ، طاہرایوب
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)جماعت اسلامی کے رہنماؤں پروفیسرمحبوب الزماں بٹ،میاں طاہرایوب نے کہا ہے کہ موسم برسات کی پہلی بارش نے ہی واسا اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کاپول کھول دیا ہے ،ایک بارش سے ہی سارا شہر تالاب کا منظرپیش کررہا ہے ،واساکی طرف سے نکاسی آب کا مناسب بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں گزرنے کا کوئی راستہ نہیں،شہر کی بڑی شاہراہیں پانی سے بھر چکی ہیں، پانی لوگوں کے گھروں،دکانوں اور دفاتر میں داخل ہو گیا ہے ۔ مویشی منڈیاں جوہڑ بن چکی ہیں، انہوں نے کہا حکومت نے عوامی خدمت کے اداروں کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا ہے ،پی ٹی آئی کے ورکرزکوواسا جیسے اداروں میں ایڈمنسٹریٹر لگا دیا ہے جو بجائے شہری مسائل حل کرنے اپنا مال پانی بنانے اور حکومت کی مدح سرائی میں مصروف ہیں جبکہ عوام دفاتر میں دھکے کھا رہے ہیں۔