شہدا پولیس کی فیملیزاور بچوں میں عیدی ، گفٹ تقسیم

 شہدا پولیس کی فیملیزاور بچوں میں عیدی ، گفٹ تقسیم

جانوں کا نذرانہ پیش کر نیوالے محکمہ پولیس کا سر مایہ،ڈی پی او عمرفاروق

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار )آئی جی پولیس پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او رانا عمر فاروق اور سر کل پولیس افسروں نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے وابستہ شہدا پولیس کی فیملیز اور بچوں میں عیدی اور گفٹ تقسیم کئے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او رانا عمر فاروق نے کہا سرکاری فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر نے والے شہدا محکمہ پولیس کاقابل فخر سر مایہ ہیں ،جنہوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کیں ،ان کو کبھی نہیں بھولیں گے اور نہ ہی ان کے لواحقین کو تنہا چھوڑیں گے ،انہوں نے کہا پولیس شہیدوں اور غازیوں کی وارث ہے جبکہ شہدا کے لواحقین کی کفالت بھی ہماری ذمہ داری ہے تاکہ انہیں معاشی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں