تنخواہیں نہ ملنے پر سول ہسپتال میں نرسز ، پیرا میڈیکس کا احتجاجی مظاہرہ

تنخواہیں نہ ملنے پر سول ہسپتال میں نرسز ، پیرا میڈیکس کا احتجاجی مظاہرہ

انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی ، نرسز کی جانب سے کام بند کرنے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)حکومتی احکامات کے باوجود نرسز کو تنخواہ نہ ملی ، سول ہسپتال میں نرسز اور پیرامیڈیکس کا احتجاجی مظاہرہ ۔ تفصیل کے مطابق حکومت نے سرکاری ملازمین کو 16 تاریخ تک تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم جاری کیا تھا لیکن فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال کی سینکڑوں نرسز کو تنخواہ نہ ملی ، جس پرگزشتہ روز نرسز نے سول ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، نرسز نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی جن کا کہنا تھا سنت ابراہیمی کی ادائیگی اورعید شاپنگ کے لئے حکومت نے 16 تاریخ تک سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دے رکھا تھا لیکن بدقسمتی سے ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے سینکڑوں نرسز تنخواہوں سے محروم ہیں جو فریضہ قربانی کے لئے ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہی ہیں ۔ نرسز کی جانب سے کام بند کرنے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں