کٹھ پتلی حکمران عوام کیلئے وبال جان بن گئے:رانافاروق

 کٹھ پتلی حکمران عوام کیلئے وبال جان بن گئے:رانافاروق

حکومت بتائے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار کون ہے، محمد اعجاز چودھری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیر رانا فاروق سعید خاں اورپاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چودھری نے کہا کٹھ پتلی حکمران عوام کیلئے وبال جان بن گئے ، عید الاضحی کے موقع پرفیصل آباد کے لوگوں نے اندھیرے میں عید گزاری،نا اہل حکومت بتائے کہ کہیں 12 گھنٹے تو کہیں16 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار کون ہے ،حکومتی نا اہلی ،بد انتظامی اور طویل بجلی بریک ڈاؤن سے عوام بے حال ہو گئے ، عید کے روز عوام خوشیاں منانے کے بجائے بے جا چرب زبانی اور بد کلامی کرنے والے وزیرمملکت اطلاعات اور پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے آفس کے باہر بد ترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے رہے ،حکومتی ارکان اسمبلی منہ چھپاتے عوام کا سامنا کرنے سے اپنے گھروں سے غائب ہوگئے ۔انہوں نے کہا نااہل حکمرانوں کی بد انتظامی نے بڑی عید کی خوشیاں کرکری کر دی ،عوام پہلے ہی فاقوں پر مجبور کردینے والی مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں