آرپی او فیصل آبادکا تھا نہ سٹی اور صدر جڑانوالہ کا دورہ

  آرپی او فیصل آبادکا تھا نہ سٹی اور صدر جڑانوالہ کا دورہ

رفعت مختار نے صفائی ،عمارت، حوالات اور بند ملزموں کی تفصیل کو چیک کیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)آرپی او فیصل آبادرفعت مختار راجہ نے بسلسلہ انفا ر مل انسپکشن تھا نہ سٹی اور صدر جڑانوالہ کا دورہ کیا۔تھانے پہنچنے پر انہوں نے تھانوں کی صفائی ستھرائی،عمارت،فر نٹ ڈیسک مال خانہ، تھانے کی حوالات اور بند ملزموں کی تفصیل کو چیک کیا۔ رجسٹر ہائے تھانہ جات کی جانچ پڑتال کی۔انہوں نے زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ کی بنیاد پر یکسو کرنے ،مقدمات کے چالان فوری عدالتوں میں جمع کروانے کے احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر انہوں نے ایس ایچ اوز کو ریکارڈ کی تکمیل اور مال مسروقہ کی ریکوری کی شرح میں بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں