لین دین کاتنازع: 19 سالہ نوجوان تشددسے جاں بحق
عید سے ایک دن قبل مصطفی ،چودھری یاسرکے گھر پیسے لینے گیاتھا،ملزم گرفتار
اٹھارہ ہزاری (نامہ نگار ) اچگل امام کے رہائشی 19سالہ محمد مصطفی کایاسر نامی شخص کیساتھ پیسوں کے لین دین کاتنازع چل رہا تھا عید سے ایک دن قبل مصطفی،چودھری یاسر کے گھر پیسے لینے گیا جہاں پریاسر نے اپنے ساتھیوں کیساتھ مل کراسے تشددکرکے قتل کردیا اور لاش کو موضع لغاری تھل کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے ، پولیس نے یاسر کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو اس نے انکشاف کیا کہ مصطفی کو ہم نے قتل کردیا، پولیس نے موقع پرپہنچ کرلاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو جھنگ منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کردی بعدازاں پولیس نے یاسر کے ساتھی آصف کو بھی گرفتار کر لیا۔