عید پر ون ویلنگ: 145منچلے گرفتار،مقدما ت درج

عید پر ون ویلنگ: 145منچلے گرفتار،مقدما ت درج

عید کے موقع پر موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ کے الزام میں 145 منچلوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) پولیس رپورٹ کے مطابق ٹریفک وارڈنز نے دوران ڈیوٹی جڑانوالہ روڈ پر کوہ نور چوک میں عاشر، حنیف،عارف، احتشام، علی حیدر،منیر احمد، مزمل حسین، انیس،نبیل،سمندری روڈ پر شیراز، زبیر، حسنین، ابرار،مدثر،علی احمد، امین پور بائی پاس پر حسن بلال اور ذیشان،جناح کالونی میں بلال، عبدالوہاب، سمندری روڈ پر ڈی ٹائپ پل اور منڈی موڑ کے قریب عرفان، عباس، حنان،بلال، احسان، طلحہ،عثمان، عامر اور معاذ سمیت 145 منچلوں کو تیزرفتاری سے موٹرسائیکلیں چلانے کے دوران خطرناک انداز میں ون ویلنگ کرکے کرتب دکھاتے ہوئے قابو کرلیا اور ان کو مقامی پولیس کے حوالے کرکے مقدمات درج کروادیئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں