ایس ایس پی موٹروے نے عید جوانوں کیساتھ گزاری

 ایس ایس پی موٹروے نے عید جوانوں کیساتھ گزاری

موٹروے پر سفر کرنیوالے مسافروں میں تحائف تقسیم، عیدکی مبارک دی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایس ایس پی موٹر وے چودھری عطا محمد گجر نے عید جوانوں کے ساتھ گزاری، انہوں نے موٹروے پر سفر کرنیوالے مسافروں میں تحائف تقسیم کرتے ہوئے ان کو عید کی مبارکباد دی اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے کی تلقین کرتے رہے ۔ تفصیل کے مطابق موٹروے پولیس ایم فور کے ایس ایس پی چودھری عطا محمد گجر نے عید کے روز بیٹ 17 ٹول پلازہ پر مسافروں میں تحائف تقسیم کئے اور دوپہر کا کھانا فیلڈ افسروں کیساتھ کھایا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر نے بتایا تحائف کا مقصد کمیونٹی پالیسنگ کو فروغ دینا ہے اور تحائف کیساتھ دیا جانیوالا روڈ سیفٹی پیغام مسافروں کو ہمیشہ یاد رہیگا اور عید والے دن کمانڈر کی فیلڈ افسروں کیساتھ موجودگی ان کیلئے حوصلہ افزا ہو گی اس موقع پر سی پی او بیٹ سترہ افتخار علی وینس نے پیغام دیا کہ موٹروے پولیس عوام کو بروقت مدد اور بہترین خدمات دینے کیلئے ہمہ وقت موجود ہے چاہے وہ دن عید کا ہی کیوں نہ ہو۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں