چار روز قبل ہونیوالی بارش کا پانی تاحال شہربھر میں جمع

چار روز قبل ہونیوالی بارش کا پانی تاحال شہربھر میں جمع

متعدد علاقے بارش کے پانی میں ڈوب کر ندی نالوں کا منظر پیش کر رہے ہیں شہریوں کا گھروں سے نکلنا محال ،پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیصل آباد شہر اور اس کے گردونواح میں چار روز قبل ہونے والی بارش کا پانی تاحال رہائشی علاقوں گلی محلوں اور مین شاہراہوں پر جمع ہے جس کی وجہ سے شہر کے متعدد علاقے بارش کے پانی میں ڈوب کر ندی نالوں کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ ستیانہ روڈ سے ملحقہ محلہ فتح آباد، الٰہی آباد، محمد آباد ، سمندری روڈ سے ملحقہ محلہ سہیل آباد ،سعید آباد، ڈی ٹائپ کالونی، علامہ اقبال کالونی، سمن آباد، نثار کالونی ،گلشن رفیق، ملت روڈ سے ملحقہ محلہ غازی، آباد ، جوہر کالونی، گرین ٹاؤن ،ملت ٹاؤن، شیخوپورہ روڈ سے ملحقہ محلہ مغلپورہ ،جمیل آباد، حاجی آباد، گلستان کالونی نڑوالا روڈ سے ملحقہ محلہ افغان آباد، رضا آباد، گلبرگ سمیت شہر کی متعدد مین شاہراہیں اور گلیاں محلے چار روز قبل ہونے والی بارش کے پانی میں تاحال ڈوبی ہوئی ہیں۔ بارش کے پانی کا نکاس نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کا گھروں سے باہر نکلنا بھی محال ہوا پڑا ہے جب کہ مین شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے عید کے تینوں دن شہری گھروں میں محصور بنے رہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں