کورونا سے مزید 2 اموات ، 5 نئے کیس بھی رپورٹ
سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں میں سے 4کی حالت نازک ہے
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کورونا سے مزید 2 اموات جبکہ 5 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے ۔فیصل آباد میں اب تک اموات کی مجموعی تعداد 1151 ہوچکی ہے جبکہ گزشتہ روز کورونا کے 158 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ پرفارم ہوئے جن میں سے 153 کی رپورٹ منفی جبکہ5 کی مثبت آئی ۔ سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 47 ہے جبکہ فیصل آباد میں ایکٹو کیسز کی تعداد 208 ہوگئی ہے اور اب تک 21887 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اسی طرح 20525 شہری صحت یاب ہوچکے ہیں ، سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔