عید پر ٹریفک کے 300سے زائدحادثات،2 جاں بحق

عید پر ٹریفک کے 300سے زائدحادثات،2 جاں بحق

درجنوں افراد شدید زخمی ہوئے، ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے ہسپتال منتقل کردیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)عید کے موقع پر 300 سے زائد ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق اور درجنوں شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیل کے مطابق عید کے روز مختلف مقامات پر 90 ٹریفک حادثات رونما ہوئے اور اس دوران چک نمبر 204رب روڈ پر مروا سی این جی کے قریب تیزرفتار کار اور موٹرسائیکل کے مابین تصادم کے نتیجہ میں چک نمبر 203ر ب مانانوالہ کا 45 سالہ ناصر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈی گرائونڈ کا 35 سالہ سفیان اور چنیوٹ کی رہائشی 30سالہ بشریٰ بی بی شدید زخمی ہوگئے اسی طرح عید کے دوسرے اور تیسرے روز 220 کے قریب مختلف حادثات پیش آئے جہاں پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا جبکہ جھنگ روڈ پر سڑک کراس کرتے ہوئے سدھار کا رہائشی 75 سالہ علم دین موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں