عید کے تینوں روز فیض اللہ کموکا نے عوام کیساتھ گزارے

عید کے تینوں روز فیض اللہ کموکا نے عوام کیساتھ گزارے

ایم این اے حلقہ کیساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل پر پھرتے رہے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)تحریک انصاف کے ایم این اے فیض اللہ کموکا نے عید کے تینوں دن عوام کیساتھ گزارے۔ تفصیل کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد شہر سیوریج مسائل کی زد میں رہا اور شہری واسا اور حکومتی ارکان کو کوستے رہے ایسے میں فیض اللہ کموکا گھر سے نکلے اور عید کے تینوں روز اپنے حلقہ کیساتھ ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل پر پھرتے رہے اور شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے موقع پر ہی فیسکو اور واسا افسروں کو ہدایات جاری کرتے رہے جبکہ اسکے برعکس ضلع بھر کے باقی تمام اراکین قومی وصوبائی اسمبلی مکمل طور پر خاموشی سے عید گزارتے رہے اور اپنے ڈیروں پر بھی کم ہی نظر آَئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں