جامع مسجد پولیس لائن میں عید نماز ادا کی گئی

 جامع مسجد  پولیس لائن  میں عید نماز ادا کی گئی

آر پی او اور سی پی او نے نماز عید پولیس لائن میں جوانوں کے ساتھ ادا کی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)تفصیل کے مطابق پولیس لائن کی جامع مسجد میں عید کی نماز ادا کی گئی اس موقع پر آر پی او رفعت مختار راجہ، سی پی او محمد سہیل چودھری، ڈی آئی جی ہمایوں مسعود سندھو، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر زحاجی اشتیاق رسول، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل چودھری علی اکبر گجر سمیت دیگر پولیس و انتظامیہ کے اعلیٰ افسروں نے پولیس جوانوں کے ہمراہ نماز عید ادا کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں