چک جھمرہ 129 رب کے قریب مرمت نہ کرنے سے شگاف بڑھ گیا

چک جھمرہ 129 رب کے قریب مرمت نہ کرنے سے شگاف بڑھ گیا

سیم نہر کنارے چار روز قبل معمولی شگاف پڑگیا تھا، معتدد مکانات اوردیواریں گرنے سے درجنوں شہری زخمیتاحال امدادی کارروائیاں شروع نہ ہوسکیں،شہریوں کو مسائل کا سامنا،متاثرہ افراد کا اعلیٰ حکا م سے نوٹس کامطالبہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ کے علاقے 129 رب کے قریب سے گزرنے والی سیم نہر کے کنارے میں چار روز قبل معمولی شگاف پڑ گیا تھا جس کی بروقت مرمت نہ کرنے کی وجہ سے شگاف بڑھتا گیا جس سے چک جھمرہ کے نواحی علاقے ٹبی اچکیرہ ،ڈپھر ،471 ج ب، 43 ج ب، اچکیرہ ،آسیاں سے ملحقہ دو درجن سے زائد دیہات ایم سی ڈرینج کا بند ٹوٹنے سے سیلاب کی شکل اختیار کر گئے ۔ پانی کی وجہ سے معتدد مکانات ،دیواریں گر گئیں تا حد نگا ہ پانی ہی پانی نظر آنے لگاہے ، متعدد گھروں کی دیواریں اور چھتیں گرنے سے درجنوں شہری بھی زخمی ہوئے ۔ متاثرہ افراد کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہوں، افسروں اور ملازمین کو متعدد بار شکایات کا اندراج بھی کروایا گیا لیکن چار دن گزرنے کے بعد بھی تاحال کوئی امدادی کارروائیاں شروع تک نہ ہوسکیں جس سے شہریوں کو شدید مسائل کا سامنا ہے ۔ متاثرہ افراد کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے امدادی کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے سیم نالے میں پڑنے والے شگاف کو فوری طور پر مرمت کراوائیں تاکہ پانی کے پھیلتے ہوئے بہاوّ کو روکتے ہوئے شہریوں کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہوسکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں