گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ایوب ریسرچ میں شجرکاری

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ایوب ریسرچ میں شجرکاری

ٹین بلین ٹری پروگرام کی کامیابی کیلئے ہر سطح پر شجرکاری ناگزیر ،لطیف نذر

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)چیئرمین ایف ڈی اے و ایم پی اے لطیف نذر،پرنسپل ڈاکٹر سائرہ خانم ودیگر نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ایوب ریسرچ میں کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت شجرکاری کی۔اس موقع پر طالبات نے بھی پودے لگائے ۔چیئرمین ایف ڈی اے نے کہا وزیر اعظم کے ٹین بلین ٹری پروگرام کی کامیابی کے لئے ہر سطح پر شجرکاری ناگزیر ہے ۔انہوں نے کالج میں پلانٹیشن کے اقدام کو سراہا اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں تاکہ ماحول کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکے ۔پرنسپل ادارہ نے بتایا حکومتی ویژن کے مطابق کالج میں دستیاب جگہوں پر پودے لگانے کا سلسلہ جاری ہے اور مشترکہ کاوشوں سے شجرکاری مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں