محکمہ ما ل کی کارکردگی، ڈویژنل کمشنر کی زیرصدارت اجلاس

محکمہ ما ل کی کارکردگی، ڈویژنل کمشنر کی زیرصدارت اجلاس

عوام کو محکمہ مال کی بلاتاخیر سروسز فراہم کی جائیں،ثاقب منان کی ہدایت

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)ڈویژنل کمشنر ثاقب منان نے ڈویژن بھر میں محکمہ مال کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی،ایڈیشنل کمشنر ریونیو طارق نیازی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فضل ربی چیمہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ریونیو افسر ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک تھے ۔ڈویژنل کمشنر نے سرکاری بقایا جات کی وصولی کے مقررہ اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے ریونیو افسروں کو مہم پر عملدرآمد شروع کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے ریونیو افسروں سے کہا وہ ٹارگٹس تفویض کرکے اہداف کا حصول ہر صورت یقینی بنائیں۔کمشنر نے ریونیو افسروں کو دیئے گئے دیگر اہداف کا بھی جائزہ لیااور کہا ذمہ داریوں کا ادراک کریں،واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی کی حفاظت یقینی اور عوام کو محکمہ مال کی بلاتاخیر سروسز فراہم کی جائیں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو دیہی مراکز مال کے تسلسل سے دورے کرکے درخواست گزاروں کو فردات کے اجرا ،وراثتی انتقالات سمیت اراضی سے متعلقہ دیگر سروسز کی فراہمی کو چیک کرنے کی ہدایت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں