قانونگوئی سرکل سمن آباد میں دیہی مرکز مال قائم کردیاگیا

قانونگوئی سرکل سمن آباد میں دیہی مرکز مال قائم کردیاگیا

لوگوں کو فرد کے حصول کے لئے دوردراز نہیں جانا پڑے گا،ڈپٹی کمشنر محمد علی

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام قانونگوئی سرکل سمن آباد میں دیہی مرکز مال قائم کردیا گیا ہے جہاں سے درخواست گزاروں کو فردات کااجرا ،اراضی انتقالات اورمحکمہ مال سے متعلقہ دیگر سہولیات منٹوں میں دستیاب ہونگی۔ڈپٹی کمشنرمحمدعلی نے دیہی مرکز مال کا دورہ کرکے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فضل ربی چیمہ اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنرنے کہا حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ شہریوں کو ان کے گھروں کے نزدیک سہولیات کی فراہمی پر پختہ یقین رکھتی ہے اور قانونگوئی سرکل میں دیہی مراکز مال کا قیام بھی انہی کاوشوں کا نتیجہ ہے جس کی بدولت لوگوں کو فرد کے حصول کے لئے دوردراز نہیں جانا پڑے گا بلکہ وہ اپنے گھروں کے نزدیک سے یہ سروسز تیز رفتاری سے حاصل کرسکیں گے ۔انہوں نے کہا اراضی سے متعلقہ امور میں دیہی علاقوں کے لوگوں کو بے شمار مسائل کا سامنا تھا اور اب قانونگوئی سطح سنٹر کے قیام سے مشکلات کا ازالہ ہورہا ہے اور عوامی سطح پر پذیرائی بھی ہورہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں