مون سون شجرکاری مہم :اسسٹنٹ کمشنرجڑانوالہ نے پودا لگایا
درخت دھرتی کاحسن ،ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کا قدرتی ذریعہ،محمد زبیر
فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ محمد زبیر نے مون سون شجرکاری مہم کے سلسلے میں فیصل آباد روڈ پرپودالگایا جبکہ اس موقع میونسپل کمیٹی کے افسروں نے بھی پودے لگائے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا درخت دھرتی کاحسن اور ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کا قدرتی ذریعہ ہیں لہذا زیادہ سے زیادہ پودے لگانے چاہئیں ۔انہوں نے کہا تحصیل بھر میں شجرکاری مہم پر عملدرآمد جاری اور دستیاب جگہوں پر شجرکاری کی جارہی ہے ۔ انہوں نے میونسپل کمیٹی کے افسروں سے کہا وہ شجرکاری مہم میں حصہ لیں۔ خدمت آپ کی دہلیزپر پروگرام کے تحت ہفتہ شجرکاری مہم پر بھرپور انداز میں عملدرآمد کیا گیا اور سرکاری دفاتر،پبلک مقامات اور پارکس وگرین بیلٹس میں مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے ۔انہوں نے شہریوں سے کہا وہ بھی کلین اینڈگرین مہم میں اپنا حصہ ڈالیں اور گھروں ولان میں دستیاب جگہوں پر نہ صرف شجرکاری بلکہ پودوں کو پروان چڑھانے کی ذمہ داری بھی پوری کریں۔