کورونا نے ایک اور جان لے لی ، 14 کیس رپورٹ

کورونا نے ایک اور جان لے لی ، 14 کیس رپورٹ

20541 صحت یاب، زیر علاج مریضوں میں سے 2 کی حالت نازک

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کورونا نے ایک اور جان لے لی ، 14 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے ۔ مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد رہی ۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد میں اب تک اموات کی مجموعی تعداد1152 ہوچکی ہے جبکہ گزشتہ روز کورونا کے 531مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ پرفارم ہوئے جن میں سے 517کی رپورٹ منفی جبکہ14 کی مثبت آئی ۔ سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 47 ہے جبکہ فیصل آباد میں ایکٹو کیسز کی تعداد 210 ہوگئی ہے اور اب تک 21903 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں ،20541 شہری صحت یاب ہوچکے ہیں ، سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں میں سے 2 کی حالت نازک ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں