یکساں قومی نصاب کی آن لائن ٹریننگ میں اساتذہ کو مشکلات

یکساں قومی نصاب کی آن لائن  ٹریننگ میں اساتذہ کو مشکلات

یکساں قومی نصاب کی آن لائن ٹریننگ میں اساتذہ کو مشکلات۔ لرننگ مینجمنٹ سسٹم میں تمام سرگرمیاں مکمل کرنے کے باوجود اساتذہ کا 100 فیصد ہدف پورا نہ ہوسکا

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)یکساں قومی نصاب کی آن لائن ٹریننگ میں اساتذہ کو مشکلات۔ لرننگ مینجمنٹ سسٹم میں تمام سرگرمیاں مکمل کرنے کے باوجود اساتذہ کا 100 فیصد ہدف پورا نہ ہوسکا جس کے باعث اساتذہ کو آن لائن ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد بھی ٹریننگ کا سرٹیفکیٹ نہیں ملے گا۔ اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے اساتذہ کو ایک بار پھر آن لائن سرگرمیاں مکمل کرنے کی آپشن دیدی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں