صوبہ بھر میں سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز مستقل نہ ہوسکے

صوبہ بھر میں سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز مستقل نہ ہوسکے

کورونا کے تناظر میں کنٹریکٹ ختم ہونے پر مزید ایک سال کی توسیع

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز مستقل نہ ہوسکے ۔ کنٹریکٹ ختم ہونے پر مزید ایک سال توسیع دے دی گئی ۔محکمہ تعلیم پنجاب کے قوانین کے مطابق اساتذہ کو تین سال کی مدت مکمل ہونے پر مستقل کیا جاتا ہے لیکن فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کنٹریکٹ کی 5 سالہ مدت پوری ہونے کے باوجود بھی مستقل نہیں ہوسکے ۔ پنجاب حکومت کی طرف سے ایس ایس ای اساتذہ کی مستقلی کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کی شرط عائد کی تھی جبکہ پی پی ایس سی کی شرط کے خلاف احتجاج کے باعث اساتذہ کی مستقلی کا عمل رک گیا تھا۔ اب 2016 میں بھرتی ایجوکیٹرز کا کنٹریکٹ 2021 میں ختم ہورہا ہے ۔ محکمہ تعلیم نے کورونا کے تناظر میں اساتذہ کو کنٹریکٹ ختم ہونے پر ایک سال کی توسیع دے دی ہے ۔ اساتذہ کو کنٹریکٹ میں توسیع ملنے سے اس دوران ان کی مستقلی کے معاملات متاثر نہیں ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں