ایم ایس کے پی آر او کو پروٹوکول نہ دینے پر ہنگامہ آرائی

 ایم ایس کے پی آر او کو پروٹوکول نہ دینے پر ہنگامہ آرائی

سول ہسپتال میں ڈیوٹی تبدیل اور دیگر دھمکیاں دینے پر نرسز نے کام بند کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سول ہسپتال میں ایم ایس کے پی آر او کو پروٹوکول نہ دینے پر ویکسی نیشن سنٹرپر ہنگامہ آرائی ، ڈیوٹی تبدیل اور دیگر دھمکیاں دینے پر نرسز نے کام بند کردیا ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال میں گزشتہ روزویکسی نیشن سنٹر میں پی آر او ایم ایس ذیشان چند افراد کو لے کر گیا جہاں پرسٹاف نے فوری ویکسین لگانے سے انکار کیا تو ویکسی نیشن سنٹر میں ہنگامہ برپا ہوگیا ، ذرائع کے مطابق ہسپتال ملازم نے نرسزکی ڈیوٹیاں تبدیل کرنے کی دھمکیاں دیں جس پر نرسز نے کام بند کردیا تاہم ایک گھنٹے بعد ہسپتال انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد دوبارہ ویکسی نیشن شروع کردی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں