کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا

کرنٹ لگنے سے  نوجوان جاں بحق ہو گیا

تھانہ فیکٹری ایریا سے ملحقہ کینال برگ کالونی میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) فیکٹری ایریا کینال برگ کالونی کا رہائشی 40سالہ عبدالقیوم ولد محمد یاسین کے گھر میں انڈر گراؤنڈ بجلی کی وائرنگ کے باعث دروازے کی آہنی چوکھٹ میں کرنٹ آ گیا جونہی اس کا ہاتھ دروازے کی چوکھٹ پر لگا تو اسکو زور دار بجلی کا جھٹکا لگا اور وہ گر کر بے ہوش ہو گیا ۔ ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سانس بحال کرنے کی کوشش کی لیکن عبدالقیوم زندگی کی بازی ہار گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں