57گرانفروشوں کو 89 ہزار روپے جرمانہ
ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اوورچارجنگ پر گزشتہ روز 57گرانفروشوں کو89ہزار روپے جرمانہ کیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لئے 61مارکیٹوں وبازاروں میں 896انسپکشنزکیں اور آٹا، پھل، سبزیوں، گوشت ودیگر اشیائے خورونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر دکانداروں کوموقع پر ہی مختلف مالیت کے جرمانے کئے ۔