شدید گرمی کے موسم میں بھی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ

شدید گرمی کے موسم میں بھی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ

گھریلو صارفین کو شدید مسائل کا سامنا ،صنعتیں بند ہونے سے مزدور بیروزگار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیصل آباد شہر اور گردونواح میں شدید گرمی کے موسم میں بھی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ سوئی گیس کی شدید لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ناصرف گھریلو صارفین کو شدید مسائل کا سامنا ہے بلکہ صنعتی شہر کی انڈسٹریز کو گیس کی سپلائی بند ہونے سے انڈسٹریز کی بندش سے ان سے وابستہ لاکھوں مزدور کے بے روزگاری کا شکار بننے کا بھی خدشہ ہے جس سے بے روزگاری کا شکار بننے والے مزدوروں کے گھروں کے چولہے بند ہونے کا بھی اندیشہ ہے ۔ فیصل آباد میں شدید گرمی کے موسم میں بھی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا ۔ سوئی گیس حکام کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے شہر کے درجنوں رہائشی اور صنعتی علاقوں میں سوئی گیس کی شدید لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شدید گرمی کے موسم میں بھی جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں