3لاکھ اساتذہ کو 10 لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ دیدیاگیا

 3لاکھ اساتذہ کو 10 لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ دیدیاگیا

فیصل آباد کے ساڑھے 21 ہزار ٹیچرز کو 64 ہزار پودے لگانے کا ٹاسک

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)صوبہ بھرکے 3 لاکھ اساتذہ کو 10 لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ دے دیا گیا ہر ضلع کے سی ای او ایجوکیشن شجر کاری مہم کا ریکارڈ مرتب کرکے لاہور بھجو ائے گے محکمہ تعلیم کی جانب سے مون سون شجرکاری مہم کے تحت اساتذہ کو ٹاسک سونپ دئیے گئے ہیں۔محکمہ تعلیم پنجاب نے ساڑھے 3 لاکھ اساتذہ کو 7 اگست تک 10 لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ دیدیا ۔فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں ہر سرکاری سکول ٹیچر اور سربراہ ادارہ کو تین تین پودے لگانے کا پابند بنا دیا گیا۔ اساتذہ کو لگائے گئے پودوں کو پانی دینے ،دیکھ بھال کرنے اور ان کی حفاظت کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے ۔ سی ای اوز ایجوکیشن شجرکاری مہم کا ریکارڈ اکٹھا کرینگے اور حکومت کو فراہم کرینگے ۔مون سون شجرکاری مہم میں فیصل آباد کے ساڑھے 21 ہزار ٹیچرز کو 64 ہزار پودے لگانے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں