فیسکو کا بلوں کی تقسیم کا نظام آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ

 فیسکو کا بلوں کی تقسیم کا نظام آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ

مختلف کورئیر کمپنیاں ٹینڈر میں حصہ لیں گی ،طریقہ کار کو حتمی شکل دی جا رہی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیسکو نے بجلی بلوں کی تقسیم کا نظام آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا ، مختلف کورئیر کمپنیاں ٹینڈر میں حصہ لیں گی ۔ فیسکو ریجن میں شامل آٹھوں اضلاع میں بجلی بلوں کی تقسیم کے عمل کو آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، بجلی صارفین کو موصول ہونیوالے بلز فیسکو ملازمین کے بجائے ٹینڈر حاصل کرنیوالی کورئیر کمپنی کے ملازمین تقسیم کیا کریں گے ، فیسکو حکام نے اس حوالہ سے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کی تیاری کرلی ہے ، ذرائع کے مطابق فیسکو ریجن میں 40 لاکھ سے زائد بجلی صارفین ہیں جن کو بلز تقسیم کرنے کیلئے درجنوں کمپنیاں ٹینڈر حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ، فیسکو حکام کے مطابق بلنگ ڈسٹری بیوٹرز کو تنخواہوں ، میڈیکل اور پنشن کی ادائیگی میں اخراجات بہت زیادہ ہیں ، پرائیویٹ کمپنی کوٹھیکہ دینے سے کم قیمت میں بلوں کی تقسیم ممکن ہوسکے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں