سول ہسپتال :ملازمین کا جعلی حاضریاں لگانے کا انکشاف

سول ہسپتال :ملازمین کا جعلی حاضریاں لگانے کا انکشاف

چھٹیوں کی درخواستیں دینے والے بھی ریکارڈ میں حاضر ، حکام لاعلم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سول ہسپتال میں ملازمین کا جعلی حاضریاں لگانے کا انکشاف ، چھٹیوں کی درخواستیں دینے والے ملازمین کی بھی رجسٹرپر حاضریاں لگی ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس سے حکام لاعلم نکلے ہیں ۔ سول ہسپتال میں ٹیکنیشن عدالت علی نے 23 اور 24 جولائی کی چھٹی کی درخواست دی تاہم حاضری رجسٹرڈ پر بھی حاضر کے سائن بھی کئے گئے ، ذرائع کے مطابق ملازمین چھٹیوں کے باوجود حاضریاں لگاتے ہیں جو غیر قانونی کام میں ملوث ہونے پر ہسپتال میں اپنی حاضری کا ریکارڈ پیش کردیتے ہیں جبکہ ہسپتال انتظامیہ معاملہ سے لاعلم ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں