مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات ،2افراد جاں بحق

مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات ،2افراد جاں بحق

نور محمد کو موٹر سائیکل نے ٹکر مار ی ، یامین کو کار نے کچل دیا ،زخمی ہسپتال منتقل

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ چک نمبر226رب ملکھانوالہ کا 55سالہ نور محمد ستیانہ روڈ گورنمنٹ پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب پیدل سڑک عبور کررہا تھا کہ اس دوران موٹرسائیکل سے ٹکرا کر گر پڑا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا علاوہ ازیں سمندری روڈ پر کار پر سوار 51سالہ محمد شریف ولد نور احمد، 56 سالہ لیاقت علی خان ولد عبدالرحمن خان، 43 سالہ یوسف غوری ولد محمد خان اور 55 سالہ محمد یامین ولد یونس جا رہے تھے جب وہ سمندری موٹروے انٹرچینج پہنچے تو عقب سے آنیوالا نامعلوم گاڑی سوار کار کو ٹکر مار کر فرار ہو گیا تو کار سوار 55 سالہ محمد یاسین ولد یونس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ریسکیو کی ٹیموں نے ہسپتال منتقل کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں