ٹرینوں کی آمدوروانگی میں گھنٹوں تاخیر، مسافر پریشان

ٹرینوں کی آمدوروانگی میں  گھنٹوں تاخیر، مسافر پریشان

ٹرینوں کی آمدوروانگی میں گھنٹوں تاخیرسے مسافرپریشان رہے گزشتہ روز ٹرینیں تاخیر کا شکارہوئیں

فیصل آباد(نیوزرپورٹر) کراچی سے براستہ فیصل آباد راولپنڈی جانیوالی سرسید ایکسپریس1گھنٹہ 20منٹ تاخیر کا شکار ہو کر فیصل آباد ریلوے سٹیشن پہنچی کراچی سے براستہ فیصل آباد راولپنڈی جانیوالی پاکستان ایکسپریس3گھنٹے 30منٹ تاخیر کا شکارہوئی کراچی سے براستہ فیصل آباد لاہور جانیوالی قراقرم ایکسپریس 50 منٹ کی تاخیر کا شکار ہوئی کراچی سے براستہ فیصل آباد لاہور جانیوالی شاہ حسین 2گھنٹے 50منٹ تاخیر کا شکار ہوئی، کراچی سے براستہ فیصل آباد ملکوال جانیوالی ملت ایکسپریس3 گھنٹے پانچ منٹ تاخیر کا شکارہو کر فیصل آباد ریلوے سٹیشن پہنچی لاہور سے براستہ فیصل آباد ملتان جانیوالی بدر ایکسپریس 30منٹ کی تاخیر سے فیصل آباد ریلوے سٹیشن پہنچی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں