سرکاری سکولز میں داخلہ مہم کی بھرپور تشہیر کا فیصلہ

سرکاری سکولز میں داخلہ مہم کی بھرپور تشہیر کا فیصلہ

سی ای اوز ایجوکیشن کو مہم چلانے کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری سکولز میں داخلہ مہم کی بھرپور تشہیر کا فیصلہ کرلیا۔ سی ای اوز ایجوکیشن کو یکم اگست سے شروع ہونے والی داخلہ مہم چلانے کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔ ہر سکول کے ارد گرد 9 بینرز اور 9 پوسٹرز آویزاں کئے جائیں گے ۔ بینرز پر فری ایجوکیشن، مفت کتابیں، کشادہ عمارتیں، گرائونڈ، تعلیم یافتہ سٹاف سمیت سرکاری سکولز کی خصوصیات کی تشہیر کی جائے گی۔ لوگوں کو اپنے بچے سرکاری سکولز میں داخل کروانے کی ترغیب دی جائے گی۔ سرکاری سکولز کے اندر بھی داخلہ مہم کی سٹینڈیز رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ داخلہ مہم کی تشہیری مہم کیلئے فروغ تعلیم فنڈ اور نان سیلری بجٹ سے فنڈز استعمال کئے جاسکیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں