ویکسین نہ لگوانے والوں کیخلاف سخت پابندیوں کا فیصلہ

ویکسین نہ لگوانے والوں کیخلاف سخت پابندیوں کا فیصلہ

سول ہسپتال میں ویکسین نہ لگوانے والوں کیلئے آئوٹ ڈور سروسز بند

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف سخت پابندیوں کا فیصلہ ، سول ہسپتال میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کیلئے آئوٹ ڈور سروسز بند کردی گئیں ، ہزاروں مریض خوار ہو کر گھروں کو واپس لوٹ گئے ۔ فیصل آباد کے سول ہسپتال میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کیخلاف پابندیاں مزید سخت کی جارہی ہیں ، ذرائع کے مطابق سول ہسپتال میں ویکسین نہ لگوانے والے مردوخواتین کی رجسٹریشن کائونٹر پر پرچی نہیں بنائی جارہی ، محکمہ صحت ملازمین کی جانب سے رجسٹریشن سے قبل شہریوں کو نادرا کا ویکسین لگوانے کا تصدیقی فارم دکھانے کا کہا جا رہا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ روز ہزاروں کی تعداد میں شہری واپس لوٹ گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں