داخلہ مہم میں ناکامی پر ہیڈ ٹیچرز کے خلاف کارروائی

داخلہ مہم میں ناکامی پر ہیڈ ٹیچرز کے خلاف کارروائی

محکمہ تعلیم فیصل آباد نے سکول سربراہوں کو 31 جولائی تک مہلت دیدی

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)محکمہ تعلیم فیصل آباد کا داخلہ مہم ٹارگٹ حاصل نہ کرنے والے ہیڈ ٹیچرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ سکول سربراہوں کو 31 جولائی تک آؤٹ آف سکول بچوں کو دوبارہ لینے کی ہدایت کر دی گئی ۔فیصل آباد میں داخلہ مہم میں ناقص کارکردگی دکھانے والے سکولز سربراہوں کو داخلہ بہتر بنانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیدی گئی۔ 20 فیصد ٹارگٹ حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔ یکم اگست سے سکول میں بچوں کی تعداد نہ بڑھانے والے ہیڈ ٹیچرز کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں