ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی اجلاس

ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی اجلاس

224دکانداروں کو3لاکھ 20ہزارروپے سے زائد کے جرمانے ،دوگرفتاردکاندار صارفین سے طے شدہ قیمتیں ہی وصول کریں،ڈپٹی کمشنرمسعود نعمان

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنرسید مسعود نعمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی اشیائے ضروریہ کے سرکاری طور پر مقررکردہ نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کرایاجارہاہے اس ضمن میں قیمتوں میں بلاجواز اضافے کے منفی رجحان کی حوصلہ شکنی بھی جاری ہے لہٰذا دکاندار صارفین سے طے شدہ قیمتیں ہی وصول کریں، یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ رواں ماہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف مقامات پر 1235دکانوں پر ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری ریٹ سے زائد وصول کرنے والے 224دکانداروں کو3لاکھ 20ہزارروپے سے زائد کے جرمانے کئے جبکہ سخت خلاف ورزی پر 2د کانداروں کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات درج کروائے ، انہوں نے مزید کہا اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں اور مختلف مارکیٹوں اور بازاروں کا دورہ کرکے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مسلسل چیک کر رہے ہیں ۔ضلع بھر کے 29پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر تینوں تحصیلوں میں اشیا کی قیمتوں، معیار اور دستیابی کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں