چک جھمرہ میں ہزاروں ٹن آلائشیںاورباقیات تلف

چک جھمرہ میں ہزاروں ٹن آلائشیںاورباقیات تلف

سینکڑوں گاڑیوں کے ذریعے شہر بھر سے صفائی کا آپریشن کیا گیا،اشتیاق گوندل

چک جھمرہ (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر راجہ حیدر کی ہدایت پر سٹی میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر اشتیاق احمد گوندل اور کنٹرول پروگرام عید چیف انسپکٹر محمد عرفان گجر نے ہزاروں ٹن قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور باقیات کو دفن اور ٹھکانے لگا دیا جبکہ سینکڑوں گاڑیوں کے ذریعے شہر بھر سے صفائی کا آپریشن کیا گیا ۔ چیف آفیسر اشتیاق احمد گوندل نے بتایا کہ عید صفائی آپریشن میں میونسپل کمیٹی کے تھوڑے عملے نے بہت بڑے علاقے کو حصہ بنایا اور نلے والا 188 ،186ر ب اور ڈوگراں والا سمیت دیگر علاقوں میں صفائی کی گئی ،انہوں نے کہا ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کیا اور چیلنج قبول کرتے ہوئے آپریشن مکمل کیا۔ملک ریاض ہیڈ کلرک چیف انسپکٹر اور کنٹرول ایڈمنسٹریٹریشن محمد عرفان گجر نے کہا معمول کے مطابق شہر کو صاف رکھنے کیلئے بھی مہم جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں