انسداد ڈینگی مہم:ڈپٹی کمشنر کا سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ

انسداد ڈینگی مہم:ڈپٹی کمشنر کا سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ

ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ میں معمولی سی بھی غفلت کی گنجائش نہیں،ہدایت

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنرفیاض احمد موہل نے انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے سرویلنس سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ میں معمولی سی بھی غفلت کی گنجائش نہیں۔مانیٹرنگ افسروں سمیت دیگر تمام محکموں کی کارکردگی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پرپیش کریں۔انہوں نے ٹائر شاپس کی بلاناغہ سرویلنس کرنے کی تاکید کی اور کہا حکومت کی ہدایت پر صوبہ بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات کو چوکس رکھا گیا ہے اعلیٰ سرکاری افسر ڈینگی کے انسداد کی کارروائیوں کو براہ راست مانیٹر کررہے ہیں۔اس ضمن میں ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکنے کے لئے تمام محکموں کی انسدادی کارروائیاں واضح نظر آنی چاہئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے احتیاطی وانسدادی اقدامات کو وسیع انداز میں جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیااور کہا عوام میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے سے متعلق شدید احساس اجاگر رکھاجائے ۔اس سلسلے میں آگاہی پروگرامز کادائرہ وسیع ہونا چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں