اسماعیل گجر کیخلاف ملک دشمن بیان دینے پر مقدمہ کیا جائے :رفیع اللہ
سیاسی و سماجی رہنماکنوینئیر جڑانوالہ ضلع بناؤ تحریک رفیع اﷲ خان نیازی نے کہا ہے
بچیانہ(نمائندہ دنیا ) سیاسی و سماجی رہنماکنوینئیر جڑانوالہ ضلع بناؤ تحریک رفیع اﷲ خان نیازی نے کہا ہے کہ لیگی امیداوار اسماعیل گجر کے خلاف ملک دشمن بیان دینے پر غداری کا مقدمہ درج کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ وہ گزشتہ روز بچیانہ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ا ٓزادکشمیرکے الیکشن کے دوران پاکستانی اداروں کو بدنام کرتے ہوئے بھارت سے مدد لینے والے لیگی امیدوار کی پاکستانی شہریت ختم کرتے ہوئے اس کے خلاف غداری کا مقدمہ چلا یا جائے نیز پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت اس اوچھی حرکت پر نوٹس لیتے ہوئے غدار وطن کی پارٹی رکنیت فوری ختم کرے ۔