جڑانوالہ:خاتون کا اقدام خودکشی ، گولی لگنے سے لڑکی زخمی
گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کرخاتون کا اقدام خودکشی ، گولی لگنے سے لڑکی زخمی۔ بتایا گیا ہے
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کرخاتون کا اقدام خودکشی ، گولی لگنے سے لڑکی زخمی۔ بتایا گیا ہے کہ رشید پارک کی رہائشی حاجراں بی بی نے گھریلو تنازع پر دلبرداشتہ ہو کر زہریلا کیمیکل پی لیا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی جسے ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ، جبکہ563گ ب کی رہائشی رابعہ کنول اپنی بہن کے ساتھ چار پائی پر لیٹی ہوئی تھی کہ نا معلوم سمت سے آنے والے فائرکی زد میں آکر زخمی ہوگئی تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے ۔