جڑانوالہ:نیا بازار و حسن روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن

جڑانوالہ:نیا بازار و حسن روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 دکانیں سیل، سامان قبضہ میں لے لیا گیا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) انکروچمنٹ انسپکٹر کا نیا بازار و حسن روڈ پر تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 دکانیں سیل سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر جڑانوالہ کے مین بازاروں میں قائم تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر کی زیر نگرانی چیف آفیسر عارف وڑائچ کی قیادت میں انکروچمنٹ انسپکٹر میونسپل کمیٹی حافظ وسیم نے عملے کے ہمراہ رات گئے نیا بازار و حسن روڈ پر قائم تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے سرکاری نالوں و فٹ پاتھ پر بنے تھڑوں کو مسمار کرتے ہوئے اراضی واگزار کروا لی ۔ انکروچمنٹ انسپکٹر نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 دکانیں سیل کرتے ہوئے بھاری سامان قبضہ میں لے لیا ۔اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر کا کہنا ہے کہ تجاوزات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے کسی کو بھی سرکاری املاک پر قبضہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی دکانداروں کو چاہیے کہ خود بخود تجاوزات کو ختم کر دیں بصورت دیگر بھاری جرمانوں کیساتھ ساتھ مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں