کرنٹ کے واقعات، حفاظتی اقداما ت یقینی بنانیکی ہدایات

کرنٹ کے واقعات، حفاظتی اقداما ت یقینی بنانیکی ہدایات

بچوں کو تاروں ، کھمبوں سے دور رکھیں،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر1122

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 میاں فراز منیرنے ہدایت کی کہ موسم برسات میں مون سون بارشوں کے باعث کرنٹ لگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں،ایک بیان میں انہوں نے کہا بارش کے موسم میں کرنٹ کے سبب بچوں کو بجلی کے تاروں اور کھمبوں سے دور رکھیں،ٹوٹی ہوئی تاریں پانی میں گرنے کے بعد انتہائی خطرناک ہوتی ہیں،مال مویشیو ں کو بجلی کے کھمبوں اورملحقہ تاروں سے یا انکے کے قریب ہرگز نہ باندھیں اور بارش میں بھیگے ہوئے برقی آلات کو چھونے سے گریز کریں،بجلی کا کوئی بھی کام کرتے وقت ربڑ کے دستانے اورربڑکا خشک جوتا لازمی پہنیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو کی ہیلپ لائن1122پر کال کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں