حکومت عوامی توقعات پر پورا اترے گی:چودھری اشفاق

حکومت عوامی توقعات پر پورا اترے گی:چودھری اشفاق

عمران خان ملک وقوم کو بحرانوں سے نکال کر دم لیں گے ،سعیداحمد سعیدیاب وطن عزیز میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا ،میاں امتیاز،ذیشان اعظم ودیگر

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر چو دھری محمد اشفاق،ایم پی اے سعید احمد سعیدی ،چیئر مین ایگریکلچر کمیٹی میاں امتیاز احمد ،چیئر مین سوئی گیس این اے 112ذیشان اعظم رندھاوا،چیئر مین میونسپل کمیٹی میاں شہزاد احمد،سابق چیئر مین چو دھری غلام نبی مٹھو گجر ، یوسی چیئر مین رانا محمد اختر خاں نے آزاد کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح عوام نے کشمیر کی وادی میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیاب کرکے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اسی طرح تحریک انصاف کی حکومت بھی عوام کی توقعات پر پورا اترے گی ، ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا تحریک انصاف ہی ایک ایسی واحد جماعت ہے جو ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور عمران خان ملک وقوم کو بحرانوں سے نکال کر دم لیں گے ،انہوں نے کہا اب وطن عزیز میں خوشحالی اور ترقی کا نیا دور شروع ہوگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں