ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

 ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری  کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

کسانوں کی فلاح وبہبود اورمختلف محکموں سے ان کے درپیش مسائل کے ازالے کیلئے ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی زیر صدارت کل دوپہر گیارہ بجے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کسانوں کی فلاح وبہبود اورمختلف محکموں سے ان کے درپیش مسائل کے ازالے کیلئے ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی زیر صدارت کل دوپہر گیارہ بجے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں کسانوں کی رجسٹریشن،کسان کارڈ کے اجرا،گنے کی ادائیگیوں، لوڈشیڈنگ پروگرام، حیوانات کیلئے جاری ویکسی نیشن،بینکوں سے قرضہ جات کی وصولی اور مختلف فصلات کی کاشت کے حوالے سے درپیش مسائل، بغیر لائسنس زرعی ادویات کی فروخت اور دیگر مسائل زیر بحث لائے جائینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں