سرکاری اراضی پر قابضین کیخلاف کارروائیاں فائلوں تک
بااثر افراد محکمہ مال کی ملی بھگت سے قبرستان سے ملحقہ 2 ایکڑ اراضی پر قابض
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )تبدیلی سرکار کی جانب سے سرکاری اراضی پر قابض افراد کے خلاف کارروائیاں فائلوں تک محدود ہو چکی ہیں۔حلقہ پٹواری،قانونگو،نائب تحصیلدار، تحصیلدار کی مبینہ ملی بھگت سے با اثر افراد نے چک نمبر 235 گ ب میں واقع قبرستان سے ملحقہ کروڑوں مالیتی سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے مٹی ڈال کر پلاٹوں کی شکل میں فروخت شروع کر دی بااثر افراد نے 2 ایکڑ سرکاری اراضی فروخت کرکے محکمہ مال کو چونا لگا دیا جبکہ پلاٹ خریدنے والے افراد نے سرکاری اراضی پر پختہ مکانات،تعمیرات شروع کر رکھی ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سرکاری اراضی پر مبینہ قبضہ بارے متعدد مرتبہ حلقہ پٹواری کو آگاہ کیا گیا مگر موصوف کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی محکمہ مال کے چند افسر بھی مبینہ طور پر قبضہ مافیا کے ساتھ ساز باز ہیں اور ناگریز وجوہات کی بنا پر کارروائی کرنے سے انکاری ہیں اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ،کمشنر،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد،اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کردی۔لیکر سرکاری اراضی واگزار اور حلقہ پٹواری کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے ۔