تاندلیانوالہ میں وولٹیج انتہائی کم الیکٹرانکس اشیاخراب ہونے لگیں
فیصل ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں وولٹیج انتہائی کم، شہریوں کی قیمتی اشیا خراب ہونے لگیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے جہاں لوڈشیڈنگ عروج پر ہے وہیں
تاندلیانوالہ(نمائندہ دنیا )فیصل ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں وولٹیج انتہائی کم، شہریوں کی قیمتی اشیا خراب ہونے لگیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے جہاں لوڈشیڈنگ عروج پر ہے وہیں وولٹیج کی کمی کی شکایات بھی سامنے آرہی ہیں، چک نمبر420گ ب، محلہ فیصل ٹاؤن، توحید پورہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں وولٹیج انتہائی کم ہے جس سے الیکٹرانکس کی اشیا خراب ہورہی ہیں اور خواتین، بچوں سمیت لوگ ذہنی اذیت میں مبتلا ہورہے ہیں۔ اہل علاقہ نے محکمہ فیسکو کے اعلیٰ افسروں سے وولٹیج کی خرابی کو دورکرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔