آلودہ پانی ، کھانے کی بے احتیاطی سے گیسٹرو ، ڈائریا بڑھ گیا

 آلودہ پانی ، کھانے کی بے احتیاطی سے گیسٹرو ، ڈائریا بڑھ گیا

سرکاری اورنجی ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ

کمالیہ(نمائندہ دنیا ) آلودہ پانی ، کھانے کی بے احتیاطی سے گیسٹرو اور ڈائریا بڑھ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق عید کے دنوں میں کھانے پینے میں بے احتیاطی، ناقص صفائی اور آلودہ پانی کے استعمال سے گیسٹرو اور ڈائریا کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا۔ جس سے تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال سمیت نجی ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ ڈاکٹر رانا جواد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی پر کھانے پینے میں بے احتیاطی پیٹ کے امراض لاحق ہونے کا باعث بھی بنتی ہے جس کی وجہ سے گیسٹرو اور ڈائریا کے مریضوں کی تعداد ہوشربا بڑھ گئی ہے ۔حالیہ حبس زدہ موسم اور بار بار ہونے والی بارشوں کے دوران گیسٹرو کا مرض بڑھ جاتا ہے ۔ شہریوں کو چاہیے کہ کھانے پینے میں پرہیز کریں۔ گوشت کے ساتھ ساتھ سبزیوں کا بھرپور استعمال کریں۔ سبزیاں گوشت کو ہضم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں