مسافر بردار گاڑیوں پر اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ کیخلاف بھرپور کارروائی کرنے کا فیصلہ

مسافر بردار گاڑیوں پر اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ کیخلاف بھرپور کارروائی کرنے کا فیصلہ

شہری سٹی ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915پر شکایت درج کر و ا سکتے ہیں،فوری ایکشن ہوگا :سی ٹی او ،بس سٹیشنز پر آگاہی فلیکسز بھی آویزاں کر دی گئیں ،ٹیمیں آ گاہی لیکچر بھی دینے میں مصروف

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)مسافر بردار گاڑیوں پر اوولوڈنگ اور اوورچارجنگ کسی صورت برداشت نہیں مسافروں کا استحصال ہرگز نہیں ہونے دینگے کسی بھی شکایت کی صورت شہری سٹی ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915پر کال کر کے شکایت درج کر و ا سکتے ہیں جس پر فوری ایکشن ہوگا ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک پولیس آفیسر تنویر احمد ملک نے اوولوڈنگ اور اوور چارجنگ کیخلاف کارروائی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے بس سٹیشنز پر اس حوالے سے آگاہی فلیکسز آویزاں کر دی گئیں ٹریفک آگاہی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر مسافروں کو اوو ر لوڈنگ اور اوورچارجنگ کے تدارک کیساتھ ساتھ کور ونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کیلئے لیکچر دینے میں بھی مصروف عمل ہیں چیف ٹریفک آفیسر نے اس حوالے سے مزید کہا اگر کوئی شہری اوولوڈنگ اور اوورچارجنگ کے حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن پر کال کر یگا تو نہ صرف اس کا ریکارڈ مرتب کیا جائیگا بلکہ اس کیساتھ ساتھ اس متعلقہ گاڑی اور ڈرائیور کیخلاف فوری ایکشن بھی لیا جائیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں