بھوآنہ :چناب میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ آپریشن جاری

بھوآنہ :چناب میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ آپریشن جاری

لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ٹیکنالوجی ،تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیںٹیمیں دن رات محنت کر رہی ہیں ،3نعشیں نکال لیں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

بھوآنہ (نمائندہ دنیا ) دریائے چناب میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ ریسکیو آپریشن جاری ہے ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان،اے سی رائے خرم شہزاد بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ایاز اسلم،ریجنل ایمرجنسی آفیسر،ڈی ایس پی محمد اعظم واہگہ بھی موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لے رہے ہیں ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان نے کہا جب حادثہ ہوا اور ریسکیو 1122 پر اطلاع کی گئی تو ٹیمیں پہنچ گئیں اور سرچ آپریشن شروع کر دیا آٹھ افراد لاپتہ ہوئے تھے جن میں سے تین کی نعشوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ باقی پانچ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ٹیمیں دن رات محنت کر رہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوارٹر زسے ان کے آفیسرز آئے ہوئے ہیں جن میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ایاز اسلم اور ریجنل ایمرجنسی آفیسر بھی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس سانحہ کو ہائی لیول پر دیکھا جا رہا ہے اور باقی لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ٹیکنالوجی اور تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں