بیوی کے قاتل کو عمر قید، جرمانہ ،3 ساتھی بری کرنیکا حکم

بیوی کے قاتل کو عمر قید، جرمانہ ،3 ساتھی بری کرنیکا حکم

بیوی کے قاتل کو عمر قید و جرمانہ کی سزا اور تین ساتھیوں کو شک کا فائدہ دے کر بری کرنے کا حکم سنادیاگیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فاروق انور جوئیہ کی عدالت میں زیر سماعت تھانہ ڈجکوٹ کے مقدمہ قتل کے استغاثہ کے مطابق چک نمبر 91ج ب میں 13مئی 2020 کو جماعت علی نے جائیداد کے تنازع پر ساتھیوں شمس الحق،وارث اور اشرف سے مل کر اپنی اہلیہ اقبال بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ، فاضل جج نے سماعت کے دوران جرم ثابت ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے بیوی کے قاتل شوہر کو عمرقید اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا۔عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ قید سخت بھگتنا ہوگی جبکہ اسکے تین ساتھیوں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں