غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، گرمی ،حبس سے متعدد افرادبیہوش

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، گرمی ،حبس سے متعدد افرادبیہوش

طبی امدادکیلئے ہسپتال داخل،شہریوں کاسکولوں کی تعطیلات میں اضافے کامطالبہ

کمالیہ (نمائندہ دنیا )شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے متعدد افراد بے ہوش، طبی امداد کیلئے نجی ہسپتالوں میں داخل کرادیاگیا ،شہریوں نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم اور سکولوں میں تعطیلات میں اضافہ کرنے کامطالبہ کردیا۔ گزشتہ روز شدید حبس اورگرمی رہی ، بجلی کی غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا براحال کردیا ،مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے خواتین سمیت 5افراد بے ہوش ہوکرہسپتال پہنچ گئے شہریوں نے شدید گرمی اور حبس کے پیش نظر لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 15 اگست تک اضافے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں